ایرانی صدرکی پاکستان آمد ‘ وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئربیس پر استقبال کیا‘ 21توپوں کی سلامی

جمعہ 25 مارچ 2016 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے‘ وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئربیس پر مہمان کا استقبال کیا‘ ایرانی صدر حسن روحانی کو پاکستان آمد پر 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ جمعہ کو ایران کے صدر حسن روحانی وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ معاون خصوصی طارق فاطمی‘ وفاقی وزیر زاہد حامد سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر کے ساتھ تاجروں اور وزراء سے متعلق اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کو پاکستان آمد پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ ۔