پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کا اعزاز

جمعہ 25 مارچ 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز اور سابق رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کو امریکن فشریز سوسائٹی کی جانب سے بین الاقوامی پروفیشنل ٹریول ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نعیم خان کو امریکن فشریز سوسائٹی کی جانب 41 ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لئے امریکہ کی ریاست نواڈا مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے انعام یافتہ تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ یہ چھٹا بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو ڈاکٹر نعیم خان اب تک حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :