نوشہرہ کے رہائشی کی حکومت اور مخیر حضرات سے آپریشن کیلئے مالی تعاون کی اپیل

جمعہ 25 مارچ 2016 17:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)نوشہرہ کنڈر کے رہائشی قادر خان نے حکومت اور مخیر حضرات سے ہاتھ کے آپریشن کیلئے مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قادر خان نے کہا کہ وہ نوشہرہ کے انڈسٹریل زون ماربل کارخانے میں کام کر رہا تھا کہ مشین کی زد میں آکر اس کا ہاتھ شدید زخمی ہوگیا جس پر انہوں نے 60 ہزار روپے خرچہ کیا ہے اور اب ڈاکٹروں نے آپریشن کی تجویز دی ہے جس کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی چار بیٹیاں ہیں اور بیٹا نہ ہونے کے باعث وہ گھر کا واحد کفیل ہے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے 0313-5774878 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔