پشاور،چنگ چی رکشہ مالکان کا ٹریفک پولیس رویئے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق رجسٹریشن اور پرمٹ ایشو نہیں کیا جا رہا ہے،مظاہرین
جمعہ 25 مارچ 2016 17:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) چنگ چی رکشہ متحدہ یونین گل بہار پشاور نے ٹریفک پولیس کے ناروا رویئے کیخلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت اصغر علی کر رہے تھے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔
(جاری ہے)
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوران پر تشدد کیا جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق انہیں رجسٹریشن اور پرمٹ ایشو نہیں کیا جا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چنگ چی ڈرائیوران میں بعض ایسے افراد بھی موجود ہیں جو گھر کے واحد کفیل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس چنگ چی رکشہ کو قانون کے مطابق چلانے کی اجازت دے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.