تحفظ حقوق نسواں بل پر علماء اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا ہے‘ طاہر محمود اشرفی
مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کو اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرنا چاہئے،حکومت بل میں تبدیلی کیلئے تیار ہے تو پھر احتجاج کیسا
جمعہ 25 مارچ 2016 17:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) تحفظ حقوق نسواں بل پر علماء اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا ہے ،مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کو اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرنا چاہئے،حکومت بل میں تبدیلی کیلئے تیار ہے تو پھر احتجاج کیسا ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،حافظ محمد امجد،مولانا اسد اﷲ فاروق،مولانا شفیع قاسمی،مولانا مشتاق لاہوری،مولانا عبد القیوم ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء کمیٹی اور حکومتی ذمہ داران کے درمیان ہونے والے اجلاسوں کے بعد گزشتہ روز یہ طے پاگیا ہے کہ جن شقوں پر علماء کے قرآن وسنت اور آئین پاکستان کے مطابق اعتراضات ہیں ان شقوں میں تبدیلی لائی جائے گی اور مذہبی جماعتوں اور علماء کرام سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مزید کوئی اعتراضات ہیں تو حکومت انکو بھی دور کرنے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.