چین کے ہواوے کا ایتھوپیا کے ٹیکنوبرین کے ساتھ پارٹنرشپ کاآغاز

دونوں کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

جمعہ 25 مارچ 2016 17:23

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) چین کے عالم ممتاز انفارمیشن و کیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سلوشنز پرووائیڈر ہواوے اور افریقہ کے ممتاز کسٹم سافٹ ویئر ایپلی کیشن پرووائیڈر ٹیکنو برین نے گزشتہ روز پارٹنر شپ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے، جس سے ایتھوپیا میں ہواوے ایتھورائزڈ لرننگ پارٹنرشپ(ایچ اے ایل پی) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

ہواوے ایتھوپیا کے نائب چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) کوپرچو اورٹیکنو برین ایتھوپیا کے کنٹری ڈائریکٹرنکونن ٹیسافی نے پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط کئے، جس کا اہم مقصد آئی سی ٹی سیکٹر میں نالج کی منتقلی ہے۔ٹیکنو برین ایتھوپیا میں ایچ اے ایل پی کے طور پر تمام تنظیموں ،صارفین، پارٹنرز، آئی سی ٹی، پریکٹشنرز اور طلباء کو مختلف پیکجز کے کورسز کی مختلف سطح کی پیشکش کرے گا۔

(جاری ہے)

ٹیکنوبرین دوسروں کے علاوہ نیٹ ورکنگ، سیکیورٹی، سٹوریج،کلوڈ کمپیوٹنگ، آئی پی ٹکینالوجی، ویڈیو کانفرنس اورڈیٹا سنٹر جیسی پراڈیکٹس لائنزکو کور کرنے والے ایچ سی این اے، ایچ سی این پی سمیت ہواوے سرٹیفکیشن بھی فراہم کرے گا۔میکونین نے کہا کہ ہم نے مختلف متعدد پراسس سے گزرنے کے بعد ہواوے کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور ان کے (ہواوے) کے پاس مخصوص بااختیار تربیتی مراکز کی منظوری دینے کیلئے انتہائی سنگین ایوولیشن ہیں، انہوں نے ملک میں آئی ٹی کے متعدد تربیتی مراکز کی پڑتال کی ہے اور ٹیکنو برین کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :