چین کوسائنس کی مقبولیت کو فروغ دینا چاہیے،سیاسی مشیروں کی سفارشات

جمعہ 25 مارچ 2016 17:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے ارکان نے کہا ہے کہ سائنس کے فروغ کیلئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں، مشیروں نے اپنی تجاویز گزشتہ روز ایک کانفرنس کے دوران پیش کی، جس کی صدارت چین کی عوامی، سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کے چیئرمین یو ژنگ شینگ نے کی۔

(جاری ہے)

مشیروں نے کہا کہ ملک نے ایسے ترقی کی ہے جس نے گزشتہ برسوں میں سائنسی علم کے بارے میں تیزی لائی ہے، اس کے باوجود سائنسی تعلیم ابھی فقدان سے دوچار ہے اور عوام زیادہ سائنسی علم یافتہ نہیں ہے، بعض مشیروں نے کہا کہ سائنس میں دلچسپی لینے کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مزید عجائب گھر قائم کئے جانے چاہئیں جبکہ دوسروں نے استدلال پیش کیا کہ سائنسی تعلیم کیلئے مزید مالی امداد دی جانی چاہیے اور معیار میں بہتری کیلئے اساتذہ کے طور پر سائنسدانوں کو بھرتی کیا جانا چاہیے۔

مشیروں نے کہا کہ آئی ٹی کو سائنس کی تعلیم کو زیادہ ملوث کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، ان کا خیال ہے کہ سائنس کی تعلیم کو نوعمروں اور دیہی مکینوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور مارکیٹ اور سماجی تنظیموں کا کردار کی قدر کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :