چین سٹینڈ بائی فورس کی آپریشنل گنجائش میں اضافے کیلئے افریقہ کی مدد کرے گا

ایک علاقائی بلاک کو غیر مہلک فوجی سازوسامان عطیہ کرنے کی تقریب سے چینی سفیر کا خطاب

جمعہ 25 مارچ 2016 17:22

لاگوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) چین نے سٹینڈ بائی فورس کی آپریشنل صلاحیت میں اضافے کی کوشش کے طور پر مغربی افریقہ میں ایک علاقائی بلاک کو5ملین امریکی ڈالرمالیت کے غیر مہلک فوجی سازوسامان کا عطیہ دیا ہے۔ فوجی سازوسامان حوالے کرنے کیلئے ابوجا میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نائیجیریا میں چینی سفیر گھوژیاؤجائی نے کہا کہ مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی کمیونٹی (ای سی او ڈبلیو اے ایس) کیلئے فوجی سازوسامان کا عطیہ چین اور اس بلاک کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔

چینی سفیر نے براعظم میں امن و سلامتی کے مفاد میں مغربی افریقی ممالک اوردیگر علاقائی اقتصادی برادریوں کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

گھو زژاؤ جائی نے کہا کہ چینی حکومت کا عطیہ دسمبر 2015ء میں جوہانسبرگ میں منعقدہ چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہی اجلاس میں کئے جانے والے وعدے کے عین مطابق ہے، ان کے مطابق چینی وزارت دفاع کی طرف سے دیا جانے والا یہ عطیہ چین اور ایکووس(ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے درمیان قریبی تعاون کی علامت ہے، اس کے علاوہ یہ امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے ایکووس کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے بارے میں چینی عزمکی بھی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے افریقی صلاحیت میں اضافے کی خاطر افریقی ممالک، ذیلی علاقائی تنظیموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی صلاح و مشورے کرے گا، اس سے قبل ایکووس کمیشن کے صدر قادری اوئیدراؤگو نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے دیا جانے والا عطیہ سٹینڈ بائی فورس آپریشنل گنجائش کو فروغ دے گا۔ نائیجیریا کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل منصور دان علی(ر) نے بھی چینی حکومت کے کردار پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :