ٹیکسلا،تین افراد کی 16سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی ،دو ملزمان گرفتار ،پولیس پر صلح کے لئے دباؤ کا الزام

جمعہ 25 مارچ 2016 17:17

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں ٹھٹھہ خلیل روڈ کے رہائشی 16سالہ لڑکے عقیل کو تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ ٹیکسلا میں لڑکے کے چچا نصیر خان کی درخواست پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق ہونے کے بعد زیر دفعہ 377/367Aکے تحت مقدمہ نمبر 111کا اندراج کرکے ایف آئی آر میں نامزد تین ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں ملک اکمل عرف بھولا ،عامر عرف ٹانڈا شامل ہیں جبکہ جاوید نامی ایک ملزم تاحال مفرور ہے نصیر خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بھتیجے کو ان تین افراد نے چوک سرائے کالا سے ورغلا کر نہر سٹاپ کے قریب سکھو مہیسیاں میں ایک پولٹری شاپ پر لے گئے ہیں جہاں اسے زبردستی شراب پلا کر بدفعلی کی ۔

متعلقہ عنوان :