چنیوٹ رجوعہ سے برآمد ہونے والے خام لوہے کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل دینگے‘ راجہ عدیل

155ملین ٹن اعلیٰ کوالٹی خام لوہے کے لیے چنیوٹ میں سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا جائے،سٹیل مل کو خام مال کی دستیابی سے پنجاب مالی لحاظ سے خود کفیل ہوجائے گا ، سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعہ 25 مارچ 2016 17:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ چنیوٹ رجوعہ سے برآمد ہونے والا خام لوہے کے ذخائر ملک کی تقدیر بدل دینگے ۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ سے دریافت ہونے والے خام لوہے اور کاپر کے ذخائر سے قبل کسی بھی دور حکومت میں بین الاقوامی سطح پر ریسورس تخمینہ (Resource Estimation)نہیں کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ چنیوٹ رجوعہ کے مقام پر29مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے میں155ملین ٹن اعلیٰ کوالٹی خام لوہے کے لیے چنیوٹ میں سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ملک نہ صرف سٹیل کی پیداوار میں خودکفیل ہوجائے ۔بلکہ بیرون ملک سٹیل برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں لوہے کے ذخائر استعمال کرنے کیلئے سٹیل مل کے قیام سے لوہے کے بڑھتے ہوئے نرخ بھی کنٹرول ہوجائیں گے اور مقامی صنعت اور تعمیراتی میٹریل میں لوہے کے استعمال سے اربوں روپے کی بچت بھی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سٹیل مل کے قیام اورسٹیل مل کو خام مال کی دستیابی سے پنجاب مالی لحاظ سے خود کفیل ہوجائے گااور پنجاب کو غیر ملکی اداروں سے قرضے لینے سے بھی نجات مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :