حیدرآباد میں استقبال نے پورے پاکستان کی جماعت ثابت کردیا ،انیس قائم خانی

جمعہ 25 مارچ 2016 17:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے 7 افراد کی جماعت قرار دینے والوں کی بات غلط ہے،حیدر آباد میں لوگوں کے پر جوش استقبال نے ثابت کردیا کہ یہ جماعت پورے پاکستان کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ جو لوگ کل تک تاثر دے رہے تھے کہ یہ 7 لوگوں کی جماعت ہے،ان کی بات غلط ثابت ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کے ہزاروں لوگوں نے کل ہمارا استقبال کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ یہ 7 لوگوں کی جماعت نہیں ، پاکستان بھر کی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف برادری کے لوگوں سے ملاقات کریں گے ،یہ لوگ ان کی پارٹی جوائن کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :