بھارت نے پاکستان میں گرفتاررا کے ایجنٹ کو اپنا شہری اور بھارتی نیوی کا سابق اہلکار تسلیم کر لیا،بھارت کا پاکستان سےگرفتار را کے ایجنٹ بھوشن یادیو سے قونصلر رسائی کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 17:02

بھارت نے پاکستان میں گرفتاررا کے ایجنٹ کو اپنا شہری اور بھارتی نیوی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : بھارت نے پاکستان میں گرفتاربھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کو اپنا شہری اور بھارتی نیوی کا سابق اہلکار تسلیم کر لیا ،بھارت نے گرفتار را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیوسے قونصلررسائی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے گرفتار کل بھوش یادیو کو بھارت کا شہری تسلیم کرتے ہیں، مذکورہ شخص بھارتی نیوی میں ملازم رہا ہے تاہم اس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

(جاری ہے)

بیان میں گرفتار شخص کے بھارتی خفیہ ایجنسی را یا بھارتی حکومت سے تعلق کی تردید کی گئی ہے تاہم پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور تفتیشی اداروں نے گرفتار بھارتی ایجنٹ کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کر لی ہیں اور اس کے بھارتی نیوی اور خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے ناقابل تردید ثبوت مل گئے ہیں ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مستحکم پاکستان خطے کے مفاد میں ہے ۔ واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گذشتہ روز حساس اداروں نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :