شمالی کوریا کے فوجیوں کو جنوبی کوریا کے حکومتی ادارے تباہ کرنے کیلئے تیار رہنے کا حکم

جمعہ 25 مارچ 2016 16:59

پیانگ یانگ ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء)شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اْن نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے حکومتی اداروں کو تباہ کرنے کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق کِم جونگ اْن نے یہ بات توپخانے کی مشقوں کے معائنے کے موقع پر کہی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام فوجی ہائی الرٹ رہیں۔ واضح رہے کہ 7 مارچ سے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہونے کے بعد سے شمالی کوریا کی طرف سے کئی بار شدید دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔