فرانسیسی وزیرداخلہ کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا نے کا دعویٰ

جمعہ 25 مارچ 2016 16:57

پیرس۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) فرانس میں دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کوگرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ بیرنار کازینوو نے کہا ہے یہ گرفتاری دارالحکومت پیرس کے شمالی علاقے میں کی گئی ہے۔ انہوں کہا کہ یہ شخص دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس گرفتاری سے فرانس میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کے بارے میں معلوم ہوا جو تکمیل کے قریب تھا۔

متعلقہ عنوان :