امریکہ کا بھارت کے میزائل تجربات پرتشویش کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 16:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء): امریکہ نے بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے یہ اقدامات نیوکلئیر سکیورٹی کو خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیتوں کے حامل ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت کو ان خدشات سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔