پٹھانکوٹ ائیربیس حملہ کی تحقیقات،پاکستانی ٹیم 27 مارچ کو نئی دہلی پہنچےگی۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 16:46

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی ٹیم 27 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم ستائیس مارچ کو نئی دہلی جبکہ اٹھائیس مارچ کو پٹھانکوٹ پہنچ کر اپنے کام کا آغاز کرے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیر بیس میں محدود رسائی دی جائے گی۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو ائیر بیس کے تکینکی حصوں میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی ، مزید یہ کہ پاکستانی ٹیم گورداس پور کے ایس پی اور دیگر افسران سے بھی ملاقات نہیں کر سکے گی۔