پی آئی اے کا اسلام آباد اور گلگت بلتستان کیلئے چارمزید پروازیں شروع کر نے کااعلان

جمعہ 25 مارچ 2016 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پی آئی اے نے اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے لئے چار مزید پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پیر سے اسلام آباد سے سکردو اور گلگت کے لئے پروازیں ہر پیر اور جمعرات کو چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے نے یہ فیصلہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات پر عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :