بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے افسر کے بارے اہم انکشافات، کل بھوشن یادیو2013ء سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کیلئے کام کررہا تھا،بھوشن یادیونے حسین مبارک پٹیل کے نام سے اپنا پاسپورٹ بنوایاجس پر ایران کا ویزہ لگا ہوا ہے،پاسپورٹ نمبر9630722ہے،بھوشن یادیو کا انڈین نیوی نمبر 41558زیڈ ہے جبکہ بھارتی را کے افسر کی تاریخ پیدائش 16اپریل 1970ء ہے۔ پاکستان سے بلوچستان اور کراچی کی علیحدگی پسند تنظیموں سے روابط کیلئے ایران کے راستے بلوچستان آتا،دہشتگردگروپ اللہ نذر کیلئے ٹریننگ کمانڈر کا کام بھی کررہا تھا۔نجی ٹی و ی کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 مارچ 2016 16:41

بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے افسر کے بارے اہم انکشافات، ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2016ء) حساس اداروں کی تاریخی کاروائی کے دوران بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے افسر کے بارے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے کل بھوشن یادیوکو ایرانی پورٹ چاہ بہار پرتعینات کیا تھا،تاکہ بھوشن یادیوپاک ایران بارڈر پربلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے علیحدگی پسند تنظیموں اور فسادات و دہشتگردی پھیلانے والی کالعدم تنظیموں سے باآسانی روابط برقرار رکھ سکے اور غیرقانونی ہتھیاروں کی تقسیم و فنڈنگ کرسکے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بلوچستان سے گرفتاربھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے افسر کے بارے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں کہ کل بھوشن یادیو2013ء سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کیلئے کام کررہا تھا،2022ء میں ریٹائر ہونا تھا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن یادیونے1987ء میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا کو جوائن کیا۔جبکہ یکم جنوری 1991ء میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاکستان مخالف کاروائیوں کیلئے ایران تعینات کیا گیا تھا۔ بھوشن یادیو کے باپ کا نام سدھیر یادیو ہے۔بھوشن یادیونے حسین مبارک پٹیل کے نام سے اپنا پاسپورٹ بنوایاجس پر ایران کا ویزہ لگا ہوا ہے۔پاسپورٹ نمبرایل9630722ہے، پاسپورٹ 12مئی 2014ء میں جاری ہوا۔پاسپورٹ 11مئی 2024ء میں ختم ہونا تھا۔ پاکستان مخالف بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے اپنے اس افسر کو ایرانی پورٹ چاہ بہار میں تعینات کیا تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم باآسانی حاصل کرسکے لیکن پاکستانی حساس اداروں نے تاریخی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اسے بلوچستان سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار بھارتی افسرمذموم کاروائیاں کرنے کیلئے ایران کے راستے بلوچستان آتا،مزید انکشاف کیا گیا کہ بھوشن یادیو کے اہلخانہ میں بیوی اور 2بچے ساتھ رہتے تھے۔بھوشن یادیو کا انڈین نیوی نمبر 41558 زیڈ ہے جبکہ بھارتی را کے افسر کی تاریخ پیدائش 16اپریل 1970ء ہے۔ کلبھوشن یادیو کی پاسپورٹ پر تاریخ پیدائش30اگست 1968ء ظاہر کی گئی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “نے بھوشن یادیو کو پاک ایران بارڈر پربلوچستان، کراچی کو پاکستان سےعلیحدہ کرنے والی علیحدگی پسند تنظیموں اور فسادات و دہشتگردی پھیلانے والی کالعدم تنظیموں سے باآسانی روابط برقرار رکھنے اور غیرقانونی ہتھیاروں کی تقسیم و فنڈنگ کرنے سمیت پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو ناکام بنانے کا بھی خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا۔

بھارتی ایجنٹ نے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے۔بھارتی را کا افسربھوشن یادیومبارک،حسن بلوچ اورامداداللہ جیسے تین ناموں سے کام کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کا افسر بھوشن یادیو2014ء میں افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا۔مختلف بلوچ دہشتگرد گروپوں کو لے کر افغانستان جاتا رہا۔ دہشتگردگروپ اللہ نذر کیلئے ٹریننگ کمانڈر کا کام بھی کررہا تھا۔