وزیراعلیٰ شہبازشریف اورسکول کے بچوں کے مابین دلچسپ سوال جواب

جمعہ 25 مارچ 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے نواحی گاوٴں کرباٹھ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے اچانک دورے کے دوران وہاں امتحان کیلئے آئے بچوں سے سوال بھی پوچھے۔

(جاری ہے)

بچوں نے اردو کے ساتھ انگریزی زبان میں جواب دےئے جس پر وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کیا اور بچوں کو شاباش دی اورمحنت،محنت اورمحنت سے پڑھائی کرنے کی تلقین کی جبکہ اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ بھی محنت کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کی کردارسازی اورتعلیم پربھر پور توجہ دیں۔

بچوں نے وزیراعلیٰ سے آٹوگراف بھی لئے۔وزیراعلیٰ نے سکول کے ایک ایک کلاس روم میں گئے اوروہاں بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیل سے جائزہ لیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے کلاس رومز کی حالت بہتر بنانے اور صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔وزیراعلیٰ دو گھنٹے سے زائد سکول میں رہے اورسکول کی پوری عمارت کا تفصیل کے ساتھ دور ہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے بچوں کے ساتھ سکول کے اساتذہ کے ساتھ ہاتھ ملائے اورتعلیمی سرگرمیوں کے بارے پوچھا۔