پی آئی سی ادویات ری ایکشن از خود کیس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ کے روبرو پیش کر دی،،،جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خودکیس اسلام آبادپرنسپل سیٹ پر منتقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 مارچ 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی فل بنچ نے ادویات ری ایکشن از خود کیس کی سماعت کی۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف کی جانے والی کاروائی،نجی میڈیکل کالجز کے قیام اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے از خود کیس کولاہور رجسٹری سے پرنسپل نشست اسلام آباد منتقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس آف پاکستان کو واپس بھجوا دی۔گذشتہ سماعت پرسیکرٹری صحت پنجاب نے پروفیسرفیصل مسعود کی سربراہی میں قائم کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پڑھ کر سنائی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ادویہ ساز کمپنی کی ناقص دوائی کھانے سے مریضوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔عدالت نے اس کیس میں سیکرٹری صحت پنجاب کوعوامی تجاویز لے کرصحت کے شعبے کی بہتری کے لئے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔