مذہبی سیاسی جماعتوں کاپنجاب میں پاس کیے گئے تحفظ نسواں بل کے مقابلے میں علیحدہ قانون لانے کا فیصلہ

جمعہ 25 مارچ 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) مذہبی سیاسی جماعتوں نے پنجاب میں پاس کیے گئے تحفظ نسواں بل کے مقابلے میں علیحدہ قانون لانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذہبی سیاسی جماعتوں نے ایک اجلاس میں تحفظ نسواں کے قانون کی منظوری دی ہے جسے حتمی منظوری کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد تحفظ نسواں کا نیا بل 2 اپریل کو پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کردیا جائے گا۔