لیہ کار موٹر سائیکل کو بچاتے دریائے سندھ میں جاگری‘ 5افراد جاں بحق‘لاشیں نکال لی گئیں

جمعہ 25 مارچ 2016 16:28

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) لیہ کے نواحی علاقے کوٹ سلطان کے قریب کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے دریائے سندھ میں جاگری‘ افسوسناک حادثے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لیہ کے نواحی علاقے کوٹ سلطان کے قریب دریائے سندھ کے پل پر سے گزرتے ہوئے کار تیز رفتار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے دریا میں جاگری ۔ افسوسناک حادثے میں پانچ افراد ڈوب گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی بستی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :