این اے153 جلال پور پیروالا سے کامیاب مسلم لیگ(ن) کے رانا قاسم نون نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 25 مارچ 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 جلال پور پیر والا ملتان سے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام عباس کو شکست دیکر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رانا قاسم نون نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا بعد ازاں انہوں نے سپیکر ڈائس پر جا کر ارکان کے رجسٹر پر دستخط بھی کئے ۔

(جاری ہے)

حلف کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا حلقہ نہایت پسماندہ ہے جہاں جانور اور انسان ایک جگہ سے پانی پیتے ہیں اور سڑک بھی نہیں ہے اور دریاؤں کے درمیان جگہ کا کوئی پرسان حال نہیں جہاں حکومت دیگر علاقوں میں ترقی کے لئے کام کررہی ہے ان کو جنوبی پنجاب پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ حکومت زراعت کے شعبے کی زبوں حالی کے لئے بھی کام کرے۔

متعلقہ عنوان :