حکومت کی ٹیکس رضاکارانہ سکیم کے تحت5ہزار7سو تاجروں نے خود کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹر کرایاہے ‘اس سے55ارب کی رقم آئندہ کیلئے قابل ٹیکس ہوگئی ہے‘448ملین روپے خزانے میں جمع ہوئے

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل کاحکومتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم بارے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

جمعہ 25 مارچ 2016 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس رضاکارانہ سکیم کے تحت5ہزار7سو تاجروں نے خود کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹر کرایاہے جب کہ اس سے55ارب روپے کی رقم آئندہ کے لئے قابل ٹیکس ہوگئی ہے،448ملین روپے خزانے میں جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ ایوان میں پی پی پی کی خواتین ارکان نفیسہ شاہ،شازیہ صوبیہ،بیگم حسنین،شریا جتوئی اورعذرا افضل کے حکومتی ٹیکس ایمنسٹی سکیم بارے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے،انہوں نے کہا کہ توجہ دلاؤ نوٹس میں دیا گیا ٹیکس ایمنسٹی کا تاثر درس نہیں،حکومت تاجروں کی سہولت کے لئے رضاکارانہ ٹیکس سکیم متعارف کرائی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو رضاکارانہ طورپر ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو رضاکارانہ طورپر ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے اگرتاجروں نے سکیم کا فائدہ نہ اٹھایا تو پھر ٹیکس کولیکشن کے لئے قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کی تنظیموں کی جانب سے رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی مدت میں31مارچ سے مزید توسیع کا مطالبہ کیا ہے جس کا فیصلہ31مارچ کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :