Live Updates

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری اپنی پارٹی کے لئے ”پورس کا ہاتھی“ بن گئیں

کورم کی نشاندہی کرکے پارٹی کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری بارے قرارداد لانے کی منصوبہ بندی ناکام کردی

جمعہ 25 مارچ 2016 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری اپنی پارٹی کے لئے ”پورس کا ہاتھی“ بن گئیں اور کورم کی نشاندہی کرکے پارٹی کی طرف سے پی آئی اے کی نجکاری بارے قرارداد لانے کی منصوبہ بندی ناکام کردی‘ اسد عمر نے شیریں مزاری کی نشست پر جا کر انہیں کورم پوائنٹ آؤٹ کرنے سے روکنا چاہا مگر شیریں مزاری نے ان کی بھی نہ سنی اور کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرادیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمعہ کو پی ٹی آئی نے مشاورت سے طے کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ایک قرارداد ایوان میں لائی جائے گی جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ حکومت کو پی آئی اے بل بارے پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک نج کاری کے حوالے سے اقدامات سے روکا جائے کیونکہ وزیراعظم مسلسل ایسے اقدامات کررہے ہیں جو پی آئی اے کی نجکاری کے زمرے میں آتے ہیں تاہم شیریں مزاری نے پورس کے ہاتھیوں کی طرح اپنے ہی لشکر کو کچلتے ہوئے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کرادیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات