ملتان کور کی طرف سے چناب مریان بوٹ کلب اور سیلنگ ٹریننگ سکول کا افتتاح

جمعہ 25 مارچ 2016 16:17

ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ملتان میں قاسم بیلہ کے قریب چناب مرینابوٹ کلب اورسیلنگ ٹریننگ سکول کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ بوٹ کلب جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے پاک آرمی کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بوٹ کلب میں تفریح کے ساتھ سا تھ ٹریننگ سکول بھی قائم کیاگیا ہے جس میں آرمی کے جوان عوام کو کشتی چلانا بھی سکھائیں گے تا کہ سیلاب کے دنوں میں یہ لوگ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے اور سیلاب زدگان کی مدد کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :