پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، شیخ آفتاب احمد

جمعہ 25 مارچ 2016 15:37

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیز رفتاری، شفافیت اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کا تسلسل جاری رہے گا اور تمام ایشوز کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے محروم طبقات کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :