کم آمدنی والے وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے مالکانہ بنیاد پر 5 ہزار 66 اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام جاری

جمعہ 25 مارچ 2016 15:29

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے مالکانہ بنیاد پر 5 ہزار 66 اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر وزارت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ آئی 16 اسلام آباد میں بی ٹائپ کے 672 یونٹ‘ ای ٹائپ 912کے ‘ آئی 12 میں ای ٹائپ کے 800 اور ڈی ٹائپ کے 2400‘ جی الیون فور میں 148‘ اورجی ٹین ٹومیں 120 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ یو ای ٹی لاہور میں ڈی ٹائپ کے 14 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔