پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے شدید خطرے سے دوچار شہروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ‘ اسلام آباد بھی شامل

جمعہ 25 مارچ 2016 15:29

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان میں ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے شدید خطرے سے دوچار شہروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی‘ اسلام آباد بھی ان شہروں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پنجاب میں ڈیرہ غازی خان‘ وہاڑی‘ رحیم یار خان‘ حافظ آباد‘ جھنگ پاک پتن‘ راجن پور‘ بہاولنگر‘ بہاولپور ‘ اوکاڑہ۔ سندھ میں خیرپور‘ گھوٹکی‘ سانگھڑ‘ دادو۔ خیبر پختونخوا میں دیر بالا‘ دیر زیریں‘ ہنگو اور سوات‘ بلوچستان میں موسیٰ خیل‘ لورا لائی‘ سبی‘ جعفر آباد‘ بارکھان‘ ژوب شامل ہیں۔