2015-16ء میں گنے کی پیداوار چھ کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن رہی‘ حکومت صرف گندم پر سپورٹ پرائس دیتی ہے،پارلیمانی سیکرٹری رجب علی خان بلوچ کا ایوان زیریں میں جواب

جمعہ 25 مارچ 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ 2015-16ء میں گنے کی پیداوار چھ کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن رہی‘ حکومت صرف گندم پر سپورٹ پرائس دیتی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں رجب علی خان بلوچ نے بتایا کہ 2015-16ء میں گنے کی پیداوار چھ کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار میٹرک ٹن رہی۔

(جاری ہے)

حکومت صرف گندم پر سپورٹ پرائس دیتی ہے۔ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے سوال کے جواب میں رجب علی خان بلوچ نے بتایا کہ رواں مالی سال گندم کی پیداوار دو کروڑ 51 لاکھ 82 ہزار ٹن رہی۔ ہمارے پاس گندم کا سٹاک آئندہ سال کے لئے بھی کافی ہے۔ بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق رجب علی خان بلوچ نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں تعاون بھی زیر غور آئے گا۔

متعلقہ عنوان :