رانا محمد قاسم نون نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 25 مارچ 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) حلقہ این اے 153 سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد قاسم نون نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جلال پور پیروالہ ملتان سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے رکن رانا محمد قاسم نون نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ان سے حلف لیا۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔اس موقع پر تمام اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں انہوں نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے۔ ڈپٹی سپیکر نے ان کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :