لاہور ائیر پورٹ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، منشیات اسمگلر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ نائجیرین مسافر اپنے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے 70 کیپسول بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتا تھا لیکن محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ائیر پورٹ حکام کے مطابق نائجیرین مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 205 کے ذریعے کویت جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :