غرب اردن، مسلمانوں کے مقدس مقامات پر یہودیوں کے دھاوے،فلسطینی شہریوں میں غم وغصہ کی لہر دو ڑ گئی

جمعہ 25 مارچ 2016 15:15

سلفیت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں گزشتہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے کفر حارس کے مقام پر واقع فلسطینیوں کے مقدس مقامات پریلغار کی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کی گئیں جس پر فلسطینی شہریوں میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد کفر حارس میں گاڑیوں کے ذریعے داخل ہوئی اور وہاں پر موجود مسلمانوں کے تاریخی مقامات پر دھاوے بولنے کے بعد مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔عینی شاہدین نے کہا کہ یہودی بلوائیوں کی مقدس مقامات پر یلغار کے بعد مقامی فلسطینی آبادی بھی گھروں سے باہر نکل آئی۔ فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ کیا تاہم قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کو یہودیوں کے قریب جانے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :