حکومت کے انقلابی اقدام سے پٹواری کلچر کا خاتمہ ہوگیا‘ صوبائی وزیربرائے ترقی خواتین

جمعہ 25 مارچ 2016 15:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے لینڈ ریکارڈ کا فرسودہ نظام ختم کر کے عوام دوست نظام متعارف کرایا ہے ،پنجاب کی 143تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، حکومت کے انقلابی اقدام سے نہ صرف پٹواری کلچر کا خاتمہ ممکن ہو اہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے باعث دنوں کاکام اب منٹوں میں ہو گا۔

(جاری ہے)

وہ پنڈی بھٹیاں میں لینڈ ریکارڈ سنٹر اور تحصیل ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجارہاہے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ کوئی بھی شخص معمولی فیس دے کر منٹوں کے اندر زمین کی فرد اور دیگر تفصیل حاصل کر سکتا ہے۔ بعدازاں حمیدہ وحیدالدین نے سنٹر کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہریوں کے مسائل سنے۔

متعلقہ عنوان :