راہگیروں نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون کی خود کشی کوشش ناکام بنا دی

پینتالیس سالہ رخسانہ نے خاوند سے مالی معاملات پر جھگڑا ہونے پر نہر میں چھلانگ لگا دی،بچا لیاگیا

جمعہ 25 مارچ 2016 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) راہگیروں نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی ،نہر میں چھلانگ لگانے والی خاتون کو شہریوں نے بروقت اقدام کر کے بچا لیا جسے بعد ازاں پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ آخری منٹ کی رہائشی پینتالیس رخسانہ کا اپنے شوہر یوسف سے گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا او ر گزشتہ روز بھی اسی معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس کے بعد رخسانہ گھر سے نکل آئی اور دھرمپورہ پل کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی تاہم راہگیروں نے بروقت کوشش کر کے خاتون کو بچا لیا جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اورپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

پولیس نے خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا ابتدائی بیان لینے کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر کے اس کے خاوند کو بھی تھانے طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :