شمالی کوریا نے نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی دیدی

جمعہ 25 مارچ 2016 15:05

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) شمالی کوریا نے نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کم جان ان نے ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا کہ وہ جنوبی کوریا پر کسی بھی وقت حملے کیلئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ پیش قدمی کر کے قوم کو دوبارہ یکجا کرنے کے تاریخی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلے سے خراب حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوئے جب شمالی کوریا نے رواں ماہ جنوری میں نیوکلیئر تجربہ کیا اور پھر اگلے ماہ میں دور تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا۔ نیوکلیئر تجربات کے باعث اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی معاشی پابندیاں بھی عائد کیں۔

متعلقہ عنوان :