اسلام آباد ‘محکمہ پولیس کا جعلی اسناد و ڈگریوں والے اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25 مارچ 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے محکمہ پولیس نے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے جعلی اسناد و ڈگریوں والے اہلکاروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 9اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر رینک تک کے افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سے آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا ۔

تعلیمی اسناد کی تصدیق کے دوران ہیڈ کانسٹیبل تک کے 9 پولیس اہلکاروں کی میٹرک کی سندیں جعلی نکلیں جن کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں دفعہ 420 اور 468 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ مذکورہ اہلکاروں کی تعلیمی اسناد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے جعلی قرار دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :