سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 25 مارچ 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق عدالت نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی اور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت ایسی رپورٹ سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، ماحولیاتی آلودگی میں کراچی اور اسلام آباد کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر جسٹس عارف خلجی نے ریمارکس دیئے کہ آلودگی کے باعث اسلام آباد والوں کو کہیں اور منتقل ہونا پڑے گا جبکہ کراچی میں بھی آلودگی کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :