کسی سے ڈیل نہیں کی ‘ ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکر گزار ہوں ‘پرویز مشرف

جمعہ 25 مارچ 2016 14:59

کسی سے ڈیل نہیں کی ‘ ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے پر وزیر اعظم اور ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے جانے کے لیے کسی سے ڈیل نہیں کی، ملک سے جانے کی اجازت دینے پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ‘دبئی میں آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی اجلاس نہیں ‘ فی الحال سیاسی سرگرمیوں کا ارادہ نہیں ‘ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں سیاسی ہلچل پر نظر ہے، فی الحال کچھ نہیں کہوں گا،دبئی میں اے پی ایم ایل کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، فی الحال سیاسی سر گرمیوں کا ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدرنے کہا کہ پاکستان میں افواہ سازی کی فیکٹریاں ہیں ‘ان سے متعلق بھی افواہوں کی مشین لگ گئی ‘ ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنے ملک واپس نہیں جائیں گے تاہم جب پابندیاں ہوں تو انسان کو اچھا نہیں لگتاایک سوال پرجنرل ریٹائرڈپرویزمشرف نے واضح کیا کہ وہ بینظیرکیس میں بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویزمشرف نے کہا کہ پاکستان میں ان کا علاج ہوسکتا ہے لیکن رسک بھی ہے، وہ کل میڈیکل چیک اپ کیلئے دبئی کے ہسپتال گئے تھے،انہوں نے بتایا کہ امریکا میں کچھ ڈاکٹروں سے جان پہچان ہے، وہاں علاج کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :