آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی رجسٹریشن 2اپریل تک جاری رہیگی

جمعہ 25 مارچ 2016 14:59

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) ٹانک میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کیلئے 24 مارچ سے شروع ہونے والا رجسٹریشن کا سلسلہ 2 اپریل تک جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کے لئے رجسٹریشن گزشتہ روز سے جاری ہے،جس کے لئے پولیٹیکل کمپاؤڈ میں سنٹر کھولے گئے ہیں،متاثرین کی واپسی 10 اپریل سے شروع کی جائے گی،جس میں لدھا ،کانی گرم ،سرویکئی سمیت 39 گاؤں کے متاثرین واپس جائیں گے۔جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین نے اکتوبر 2009 ء میں اس وقت نقل مکانی کی تھی جب پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا،متاثرین کی رجسٹریشن 2 اپریل تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :