ملتان ‘ دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث ملتان کی کئی بستیاں زیر آ ب

جمعہ 25 مارچ 2016 14:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث ملتان کی کئی بستیاں زیر آب آگئیں جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم اور گنے سمیت کئی تیار فصلیں تباہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملتان میں دریائے چناب کا کٹاؤ تیزی سے جاری رہا جس سے دریائی علاقہ میں آباد 4 سے زائد بستیاں پانی کی نذر ہو چکی ہیں ‘ آم کے باغات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا اور گندم کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی ۔دریائی کٹاؤ کے باعث بیٹ کے علاقوں میں رہنے والے افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ‘ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے محکمہ انہار کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری بند بنانے کا حکم دیا ہے تا کہ دریائی کٹاؤکو روکا جا سکے -

متعلقہ عنوان :