کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اڑھائی کروڑتاوان کے لیے اغواءکئے گئے سیمنٹ فیکٹری کے مالک اور خاندان کو بازیاب کروا لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 14:55

کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے اڑھائی کروڑتاوان کے لیے ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرکے 3 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔کراچی پولیس کے محکمہ ایس آئی یو اور سینٹرل پولیس لائڑن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے علی الصبح ابراہیم حیدری کے علاقے ایاز گوٹھ کے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین اغوا کار مارے گئے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں 3 روز قبل ڈیفنس سے اغوا ہونے والے پاک لینڈ سیمنٹ فیکٹری کے مالک فرحان، ا±ن کی اہلیہ رفعت اور تین سالہ بیٹی ارفعہ کو بازیاب کرالیا گیا۔ایس آئی یو کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) فاروق اعوان نے بتایا کہ مغویوں کی رہائی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔اغوا کاروں کی شناخت قاسم، بلال اور عثمان کے ناموں سے کی گئی، البتہ یہ واضح نہ ہو سکا کہ ان اغواءکاروں کا تعلق کسی جرائم پیشہ گروہ سے تھا یا انہوں نے اپنا گروہ بنا کر فیکٹری کے مالک خاندان کو اغواءکیا۔آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈینو (اے ڈی) خواجہ نے ایس آئی یو کی کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کے لیے 4 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :