امریکہ نے 50 مالیاتی کمپنیوں اور ایک ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے پر الزام میں سات ایرانی شہریوں پر فردِ جرم عائدکردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 14:55

امریکہ نے 50 مالیاتی کمپنیوں اور ایک ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) امریکہ نے 50 مالیاتی کمپنیوں اور ایک ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم کو مبینہ طور پر ہیک کرنے پر الزام میں سات ایرانی شہریوں پر فردِ جرم عائد کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کی یہ کوشش 2011 سے 2013 کے درمیان کی گئی اور اس میں ایرانی کمپنیاں ملوث تھیں۔جمعرات کو امریکہ کے محکمہ انصاف نے سات ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز ایران میں اپنی حکومتوں کے لیے کام کر رہے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف نے انھیں ’تجربہ کار ہیکرز‘ قرار دیا اور حکام سے کہا کہ یہ ا±ن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب امریکہ میں انفراسٹیکچر، صنعتوں اور پانی کے شعبے میں سائبر حملے کرنے والے ایسے افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے جو حکومتوں سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسے حملے ’ہماری معیشت اور عالمی منڈیوں میں شفاف مقابلے کے لیے خطرہ ہیں اور ان دونوں کا تعلق ملک کی قومی سلامتی سے ہے۔

اٹارنی جنرل مسز لینچ نے کہا کہ ان سائبر حملوں سے لاکھوں امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔امریکہ نے مبینہ سائبر حملوں میں ملوث سات ایرانیوں کے نام بھی ظاہر کیے ہیں۔ان میں دو افراد نے امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی ویب سائٹ اور سرور کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبولی کی تھی۔جبکہ امریکی حکام کے مطابق ایک اور ایرانی ہیکر نے نیویارک کے باو¿مین ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کر لی تھی اور وہ ’ڈیم کے دروازے کھول یا بند کر سکتے تھے۔

ان افراد کو سازش کرنے میں معاونت کرنے اور کمپیوٹر سسٹ کو ہیک کرنے کے جرم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال سزا ہو سکتی ہے لیکن یہ بات واضع ہے کہ ایران ان ملزموں کو نہ تو حراست میں لے گا اور نہ ہی امریکہ کے حوالے کر گا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ان افراد پر فردِ جرم عائد کرنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :