Live Updates

عمران خان نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا

جمعہ 25 مارچ 2016 14:54

عمران خان نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) سابق قومی کپتان عمران خان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نیا کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔ ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ملکی کر کٹ کی بہتری کیلئے ٹیم کو ری سٹرکچر کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہاں جاتا ہوں ہر کوئی بس یہی سوال کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو آخر کیا ہوگیا ہے ؟۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلتا ہو اس کو کپتان نہیں بننا چاہیے جبکہ تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں ایک ہی کپتان ہونا چاہیے جس کے لیے انہوں نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کا نام تجویز کیا۔ سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی بارے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی واپسی کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی چانس دینا چاہیے۔ عمران خان نے نجم سیٹھی اور شہریار خان پر تنقید کرتے ہوئے تجویز دی کہ سابق چیئرمین آئی سی سی احسان مانی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کرکٹ بورڈ ان کے حوالے کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کو چھ ریجنز میں تقسیم کرکے مضبوط کیا جائے تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :