شیخوپورہ‘مانانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘2ڈاکوہلاک‘3فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 25 مارچ 2016 14:51

مانانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،دو ڈاکوہلاک، تین فرارہوگئے ۔جمعہ کو تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے مانانوالا میں مبینہ پولیس مقابلے ہیں کی اطلاعات ہیں جس میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پانچ ڈاکو لاگر روڈ پرلوٹ مارمیں مصروف تھے کہ اس دوران وہاں پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے وہاں پہنچتے ہی ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، پولیس کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ڈاکووں کو پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی اور جلد ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :