لاہور‘سرکس میں آتشزدگی کا مقدمہ درج‘منیجر سمیت 2افراد گرفتار

جمعہ 25 مارچ 2016 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) لاہورپولیس نے سرکس میں آگ لگنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے2افراد کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ہلاک ہونے والے ایک نوجوان رمضان کے بھائی طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس کے بعد 2افراد ارشد اور سرکس منیجر طاہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔مینار پاکستان کے قریب سرکس میں گزشہ رات آتشزدگی کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے،جاں بحق ہونیوالے افرادکی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی ہیں،تینوں کاتعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :