ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے باعث 60قیمتی جانیں ضائع ہوئیں‘ ارباب اختیار 60 جانوں کے ضیاع پر وزیر ایکسائز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں‘بیلجیئم دھماکوں سے 27 افراد قتل ہوئے تو پوری دنیا ہل گئی‘ٹنڈو محمد خان میں 60خاندان اجڑ گئے مگر سندھ حکومت سورہی ہے‘ چیف جسٹس واقعہ کا ازخود نوٹس لیں‘چہرے پر رنگ لگانے سے دل نہیں جیتے جاسکتے

سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 25 مارچ 2016 14:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے کہا ہے کہ ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے کے باعث 60قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں‘ ارباب اختیار 60 جانوں کے ضیاع پر وزیر ایکسائز کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں‘بیلجیئم میں دھماکوں سے 27 افراد قتل ہوئے تو پوری دنیا ہل گئی، یہاں ٹنڈو محمد خان میں ساٹھ خاندان اجڑ گئے مگر سندھ حکومت سورہی ہے‘ چیف جسٹس ٹنڈو محمد خان واقعہ کا ازخود نوٹس لیں‘چہرے پر رنگ لگانے سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔

وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ سندھ اسمبلی میں فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹنڈو محمد خان واقعہ کا ازخود نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران سن لیں چہرے پر رنگ لگا کر لوگوں دل نہیں جیت سکتے۔ ارباب اختیار 60 جانوں کے ضیاع پر وزیر ایکسائز کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں۔ بیلجیئم میں دھماکوں سے 27 افراد قتل ہوئے تو پوری دنیا ہل گئی، یہاں ٹنڈو محمد خان میں ساٹھ خاندان اجڑ گئے مگر سندھ حکومت سورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ اسمبلی میں اس افسوسناک واقعہ کے خلاف تحریک التوا پیش کرینگے۔ حکومت تحریک التوا کے آڑے آئی تو سمجھیں گے کہ حکمران خود اس گھناوٴنے جرم میں ملوث تھے۔