سپریم کورٹ نے کالا باغ کیس میعاد کے بعد دائر ہونے والی درخواست خارج کر دی
جمعہ 25 مارچ 2016 14:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء ) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیس بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد ختم ہونے کے بعد دائر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ عدالت نے ڈیم تعمیر سے متعلق انجینئر سٹڈی فورم کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
(جاری ہے)
جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس بحال کرنے درخواست پر سماعت کی۔
بینچ نے ریمارکس دیئے کہ مقدمہ بحال کرنے کی درخواست قانونی میعاد کے 97 دن بعد دائر کی گئی ، عدالت کیس بحال نہیں کر سکتی ، درخواست گزار نئی درخواست دائر کر سکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق انجینئر سٹڈی فورم کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دے دی۔ اضافی دستاویزات جمع کرانے کی حد تک سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.