امریکہ کاپاکستان کی جانب سے ایٹمی موادکے تحفظ کے ترمیمی کنونشن2005 کی توثیق کاخیرمقدم

جمعہ 25 مارچ 2016 14:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ آئندہ ہفتے ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے پاکستان کی جانب سے ایٹمی مواد کے تحفظ کے ترمیمی کنونشن2005 کی توثیق کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے یہ بات واشنگٹن میں روزانہ کی بریفنگ میں کہی۔ترجمان نے کہا امریکہ آئندہ ہفتے ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کا منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :