وزیراعظم سے چاروں وزراء اعلیٰ کی ملاقات ‘صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں ‘ملکی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 مارچ 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے ملاقات کرکے صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملکی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی و امان و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزراء اعلیٰ نے صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :